
قرآنِ کریم یہ وہ نور ہے جو دلوں کو زندہ کرتا ہے، اور زندگی کو سیدھے راستے پر لے آتا ہے، مگر افسوس کہ آج بھی بہت سے ایسے بچے ہیں جو غربت اور وسائل کی کمی کی وجہ سے قرآن کی تعلیم سے محروم رہ جاتے ہیں۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے بہترین وہ ہے جو قرآن سیکھے اور سکھائے۔“ الحمدللہ! فکرِ آخرت ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت ہم مختلف علاقوں میں قرآنی مکاتب چلا رہے ہیں، جہاں ناظرہ قرآن، بنیادی دینی تعلیم اور اخلاقی تربیت بالکل مفت فراہم کی جاتی ہے۔ یہ صرف تعلیم نہیں، یہ ایک نسل کی اصلاح ہے، ایک روشن مستقبل کی بنیاد ہے۔ آپ کے تعاون سے کئی بچے قرآن سیکھ رہے ہیں لیکن ابھی بھی بہت سے بچے اس نور کے منتظر ہیں۔ آئیے! ہم سب مل کر قرآن کی اس خدمت میں حصہ ڈالیں۔ ایک مکتب کا ماہانہ خرچہ 12,000 روپے ہے۔ اپنے صدقات و عطیات کے ذریعے کسی بچے کو قرآن سیکھنے کا موقع دیں: فیصل بینک، اکاؤنٹ ٹائٹل Fikreakhirat Welfare Foundation، اکاؤنٹ نمبر 3510301000001482۔ مزید تفصیلات کے لیے 0320-2020068 پر رابطہ کریں۔


