Skip to main content

روزگار پروجیکٹ

ہنر کی تربیت، روزگار کے مواقع اور باعزت ذریعہ معاش میں مدد۔ ایک روزگار پر خرچہ 50,000 روپے۔

تمام جاری اپیلیں
مستحقین
روزگار پروجیکٹ کا پوسٹر — ہنر کی تربیت اور روزگار میں معاونت، ایک روزگار پر خرچہ 50,000 روپے

غربت صرف بھوک کا نام نہیں بلکہ بے روزگاری انسان کی عزتِ نفس کو بھی متاثر کرتی ہے۔ کتنے ہی باصلاحیت افراد صرف مواقع نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں، اور اپنے خاندان کی ضروریات پوری کرنے سے قاصر ہیں۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے۔“ اسی سوچ کے ساتھ فکرِ آخرت ویلفیئر فاؤنڈیشن نے روزگار پروجیکٹ کا آغاز کیا ہے، جس کے تحت ہنر سکھایا جاتا ہے، روزگار کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں، اور باعزت ذریعہ معاش حاصل کرنے میں مدد دی جاتی ہے۔ یہ صرف مدد نہیں، یہ ایک نئی شروعات ہے، ایک خودمختار زندگی کی طرف قدم ہے۔ آئیے! ہم سب مل کر کسی کے ہاتھ کو پھیلنے کے بجائے کمانے کے قابل بنائیں۔ ایک روزگار پر خرچہ 50,000 روپے ہے۔ اپنے تعاون کے ذریعے کسی کے لیے روزگار کا ذریعہ بنیں: فیصل بینک، اکاؤنٹ ٹائٹل Fikreakhirat Welfare Foundation، اکاؤنٹ نمبر 3510301000001482۔ مزید تفصیلات کے لیے 0320-2020068 پر رابطہ کریں۔

مزید جاری اپیلیں

یتیم کفالت پروگرام کا پوسٹر — تعلیم، راشن اور ضروریاتِ زندگی کی کفالت، ماہانہ 5,000 سے 10,000 روپے
1 اکتوبر، 2026مستحقین

یتیم کفالت پروگرام

یتیم بچوں کی تعلیم، راشن اور دیگر ضروریاتِ زندگی کی کفالت۔ ایک یتیم بچے کا ماہانہ خرچہ 5,000 سے 10,000 روپے۔

مزید پڑھیں: یتیم کفالت پروگرام
شادی سپورٹ پروجیکٹ کا پوسٹر — مستحق خاندانوں کی بیٹیوں کی شادی میں تعاون، ایک شادی پر خرچہ 50,000 روپے
1 اکتوبر، 2026مستحقین

شادی سپورٹ پروجیکٹ

مستحق خاندانوں کی بیٹیوں کی شادی کے لیے ضروری گھریلو سامان، جہیز کی بنیادی اشیاء اور دیگر ضروریاتِ زندگی۔ ایک شادی پر خرچہ 50,000 روپے۔

مزید پڑھیں: شادی سپورٹ پروجیکٹ
ماہانہ راشن پروگرام کا پوسٹر — 40 مستحق خاندانوں کے لیے راشن، فی فرد 1,000 روپے
1 اکتوبر، 2026راشن امداد

ماہانہ راشن پروگرام

الحمدللہ! اس ماہ 40 مستحق خاندانوں تک راشن پہنچانے کا ہدف ہے۔ ہر فرد صرف 1,000 روپے عطیہ کر کے اس نیک مقصد میں حصہ ڈال سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: ماہانہ راشن پروگرام