
شادی ایک خوبصورت سنت ہے، ایک نیا آغاز، لیکن افسوس کہ آج کے دور میں بہت سے غریب اور مستحق والدین اپنی بیٹیوں کی شادی صرف اس لیے نہیں کر پاتے کہ ان کے پاس وسائل نہیں ہوتے۔ کتنی ہی بیٹیاں اپنے گھروں میں بیٹھی دعائیں کر رہی ہوتی ہیں کہ کوئی ان کی زندگی آسان بنائے، کوئی ان کے نکاح کا ذریعہ بنے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”نکاح کو آسان بناؤ۔“ الحمدللہ! فکرِ آخرت ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت ہم مستحق خاندانوں کی بیٹیوں کی شادی میں تعاون فراہم کرتے ہیں، جس میں ضروری گھریلو سامان، جہیز کی بنیادی اشیاء اور دیگر ضروریاتِ زندگی شامل ہیں، تاکہ وہ عزت اور آسانی کے ساتھ اپنی نئی زندگی کا آغاز کر سکیں۔ آپ کے تعاون سے ہم کئی بیٹیوں کے گھر آباد کر چکے ہیں لیکن ابھی بھی بہت سی بیٹیاں ہماری توجہ کی منتظر ہیں۔ ایک شادی پر خرچہ 50,000 روپے ہے۔ اپنی زکوٰۃ، صدقات اور عطیات کے ذریعے اس نیکی میں حصہ ڈالیں: فیصل بینک، اکاؤنٹ ٹائٹل Fikreakhirat Welfare Foundation، اکاؤنٹ نمبر 3510301000001482۔ مزید تفصیلات کے لیے 0320-2020068 پر رابطہ کریں۔


